قومی سلامتی کمیٹی ٹرمپ کےبیانات پرقرارداد منظورنہ کرسکی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی سلامتی کمیٹی امریکا صدرٹرمپ کے دھمکی آمیزبیانات پرقرارداد منظورنہ کرسکی۔

 اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ارکان ، وزراء ، مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ،ڈی جی ایم اومیجرجنرل طاہرشمشاد،وزارت دفاع  اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام  شریک ہوئے۔

اجلاس میں امریکی دھمکیوں، ڈرون حملوں اورقومی سلامتی سے متعلق امورزیربحث آئے۔

 وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے اجلاس کو تفصیلی بریف کیا۔

 ملکی دفاعی اداورں کے اعلیٰ حکام نے کمیٹی کوقومی سلامتی سے متعلق بریفنگ دی۔

قومی سلامتی کمیٹی امریکا صدرٹرمپ کےدھمکی امیزبیانات پرقرارداد منظورکرنے میں ناکام رہی۔ارکان کمیٹی اجلاس کی تفصیلات بتانے سے کتراتے رہے۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اجلاس ان کیمرا تھا تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

شاہ محمود نے کہاکہ اجلاس کی تفصیلات اسپیکرقومی اسمبلی دیں گے ۔ اسپیکرنے کہاکہ برین اسٹارمنگ سیشن تھا تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔

 صحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں ایازصادق نے کہاکہ اجلاس کا بنیادی مقصد قومی سلامتی کی درپیش صورتحال پرغور کرنا تھا ۔ٹرمپ ٹویٹ کے بعد پاک امریکا کشیدہ تعلقات میں اب بہتری آئی ہے۔میرے خیال میں اجلاس میں کسی کوبھی تحفظات نہیں ہیں۔

loading...
loading...