قومی اسمبلی:اقلیتوں کی دس نشستوں پر 160 فارم جمع

assemblyimage

قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی دس نشستوں پر ایک سو ساٹھ نامزدگی فارم جمع کرائے گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین ،تحریک انصاف ،ایم کیو ایم پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر کئی جماعتوں نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔

تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی 10 اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی۔ تحریک انصاف کی فہرست میں لال چند ملہی،شنیلا رٹھ،رامیش کمار وانکوانی،جائے پراکاش اکرانی،جمشید تھامس،ہریش کمار،جارج کلیمنٹ،سیمسن اعجاز بابر شہزاد کے نام شامل ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے 9 اقلیتی امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائی گئی جس میں رمیش لعل،نوید عامر جیوا،عمران آفاق اتھوال،چوہدری شان سلامت،پہلاج مال ،حنا گلزار،ولیم عنایت،صابر اقبال مسیح اور پیٹر جون بھیل کے نام شامل ہیں۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے جانب سے ناریش کمار، اوم پرکاش کھتری،روانتی جبکہ متحدہ مجلس عمل نے جیمز اقبال، پرویز مسیح،آسیہ ناصر،حنیف لعل،اکرم وقار گل،سریش،یونس سوہن،ناصر مسیح اور سنیل جارج کے نام الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔

ایم کیوایم پاکستان نے سنجے پروانی اور منگلا شرما جبکہ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے موہن منجانی ،راکیش کمار اور سلیمان کے نام پر مشتمل ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن مین جمع کرائی گئی۔

loading...
loading...