قومی اسمبلی: ن لیگی اراکین کی تنقید پراپوزیشن کابھرپورجواب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں ن لیگی اراکین کی تنقید کا اپوزیشن نے بھی بھرپور جواب دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکمراں جماعت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا اپوزیشن نے بھرپور جواب دیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے کہاکہ اگر سیاسی جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلزپارٹی امیدوارکو ووٹ دیئے تو یہ کیسے آئین کی خلاف ورزی ہے؟

شہریار آفریدی نے پوچھا کہ جب مریم نواز نے فاٹا اراکین کو فون کئےتو اچکزئی کیوں خاموش رہے؟

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کل کے الیکشن میں دوسروں نے شور مچایا لیکن بلاآخر قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے ایوان میں بلوچستان کی نمائندگی خوش آئند ہے۔

loading...
loading...