قصور ویڈیو اسکینڈل: بری ہونیوالے 10ملزمان کیخلاف اپیلیں دائر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:قصور ویڈیو اسکینڈل میں بری ہونے والے 10ملزمان کے خلاف پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردیں۔

  ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے لاہور ہائیکورٹ میں مؤقف اختیار کیا  ہے کہ دہشتگردی اورسیشن عدالتوں نے ملزمان کو ثبوت اور ویڈیوز موجود ہونے کے باوجود بری کر دیا۔ جنسی زیادتی کے اسکینڈل سےدنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی لہذا ملزمان کو بری کرنے کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ملزمان میں حسیم عامر،فیضان مجید،رمضان عرف جانا،علیم آصف،وسیم عابد،یحیٰ،تنزیل الرحمٰن،علی مجید،عتیق الرحمن اور سلیم اختر شیرازی شامل ہیں۔

loading...
loading...