قصور وڈیو اسکینڈل: تین ملزمان کو عمر قید کی سزا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں ملوث تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزاسنادی ۔

 قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں ملوث ملزم حسیم عامر،وسیم سندھی اور علیم آصف کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے تین تین لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دےدیا۔

ملزمان کےخلاف 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔