فیصل آباد:شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیصل آباد میں روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں بیوی اور سالی جاں بحق ہوگئیں۔

فیصل آباد کے علاقے اشرف آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعےمیں افتخار نامی شخص اپنی روٹھی بیوی کومنانے میکے گیا۔

بیوی سے تلخ کلامی ہوگئی تو آپے سے باہر افتخار نے فائرنگ کردی ۔جس کے نیتجے میں شدید زخمی 19 سالہ  بیوی بسمہ اللہ اور 15 سالہ سالی حنااسپتال لے  جاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

واقعے کے بعد ملزم  فرارہوگیا جسے پولیس تلاش کررہی ہے ۔