فیصلے کا وقت قریب آیا تویہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے: عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےکہاہے کہ نیب کا فیصلہ قریب آتےہی شریفوں پر بوکھلاہٹ طاری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور میں جگہ جگہ بیک ٹو بیک خطابات کیے۔

کپتان یوحناآباد،ٹھوکرنیازبیگ،اکبرچوک، دبئی چوک اور پھر صدربازر پہنچے۔جہاں بھی گئے شریف برادران پر کڑی تنقید کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصلے کا وقت قریب آیا تویہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔

ساتھ ہی ن لیگ کے سوات میں جلسے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوات کے جلسے کا جواب 29اپریل کو دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو لوٹنے والوں کو مینار پاکستان میں جلسہ کرکے جواب دوں گا۔

عمران خان نے نوازشریف کو کہا کہ آپ کی آنکھوں پر پاناما کی عینک لگی ہے۔ان کا مقصد یہ ہےکہ پیسا بناؤ باہر بھیجو اور کوئی پوچھے تو معصومیت دکھاؤ۔

loading...
loading...