فوجی افسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات، نوٹی فکیشن جاری

ecpimage

پولنگ عمل کی نگرانی پر مامور فوجی افسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کا اختیار ہوگا۔الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق   فوج اور سول فورسز کے افسر کو مجسٹریٹ کا اختیار ہوگا ۔فوجی اہلکار قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اطلاع پریذائیڈنگ افسر کو دیں گے اور مناسب کارروائی نہ ہونے پر اہلکار اپنے سینئر افسر کوآگاہ کریں گے۔

۔فوجی افسر موقع پر دفعہ ایک سو ستتر ،ایک سو چہتر ، ایک سو چوہتر ، ایک سو تراسی  اور ایک سو چورانوے کے تحت سزا دینے کا اختیار ہوگا۔ان دفعات کی خلاف ورزی پر  مختصر کارروائی کے تحت تین ماہ تک کی سزا موقع پر سنائی جائے گی۔

loading...
loading...