فاٹاکے نئےسینیٹرز کیلئے شیڈول جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں فاٹا سینیٹرز کے آخری باقی ماندہ شیڈول کو جاری کردیا۔

 سینیٹ سے 12 مارچ کو ریٹائر ہونے والے 52 سینیٹرز میں سے فاٹا کے 4 ارکان بھی شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے چار نشستوں کے علاوہ باقی تمام خالی ہونے والی نشستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان پہلے ہی کررکھا ہے۔

فاٹاکے نئےسینیٹرز کیلئے  شیڈول جاری  کردیا گیا۔کاغذات نامزدگی 12 فروری تک جمع ہوں گے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 20 فروری کو جاری ہوگی اور پولنگ 3 مارچ کو قومی اسمبلی میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

نہال ہاشمی پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ ان کی خالی نشست پر پولنگ  یکم مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔

 نیا منتخب ہونے والا سینیٹر مارچ 2021 تک سینیٹر رہے گا۔

loading...
loading...