عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو آبائی گاوں میں سپرد خاک

rassoolimage

جنگ شاہی :مٹی کی امانت مٹی کے سپرد کردی گئی۔عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کو جنگ شاہی کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیاگیا،نمازجنازہ میں کارکنوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رسول بخش پلیجو کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں منگرخان پلیجو جنگ شاہی میں ادا  کی گئی جس میں پیپلز پارٹی،عوامی تحریک، قومی عوامی تحریک، سندھیانی تحریک سمیت مختلف سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور عوام کی کثیر تعداد نے  شرکت کی۔ جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا ۔

عملی سیاست میں قدم رکھنے سے وفات تک رسول بخش پلیجو کی سیاست میں مزاحمتی رنگ واضح تھا۔رسول بخش پلیجو نے ون یونٹ کے خاتمے کے لیے مہم میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ بنگلہ دیش میں فوجی کارروائی، بھٹو دور میں بلوچستان میں فوجی کارروائی کے خلاف بھی احتجاجی تحریک چلائی۔انہوں نے  پسماندگان میں پانچ بیٹوں اور بیٹیوں کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد کو سوگوار چھوڑا ہے۔

loading...
loading...