عمران خان نے چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیدی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے اپنے پرانے دوست سے کہا چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے لیکن آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی ان کی حمایت کریں گے۔

نگراں حکومت آتے ہی متعدد لوگ ن لیگ کا ساتھ چھوڑ جائیں گے، لگ یہی رہا ہے کہ عام انتخابات وقت پرہوں گے۔

عمران خان نے ایک مرتبہ پھر آصف علی زرداری سے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد ہے جو ناممکن ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص نے سینیٹ ٹکٹ کیلئے چالیس کروڑ روپے کی پیشکش کی، اقتدار میں آکر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائیں گے۔

loading...
loading...