عمران خان عدالت میں دوسری پیشی پر ہی تھک گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

عمران خان  انسداد دہشتگردی عدالت میں دوسری پیشی پر ہی تھک گئے۔

عدالتی حکم پرعمران خان کی تین دسمبرکو تھانہ سیکریٹریٹ میں  پیشی ہوئی،بیان بھی ریکارڈ کرایا،ان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں صرف دوسری  ہی پیشی تھی،جس پر وہ پریشان ہوگئے۔

 سماعت کے بعد بابر اعوان سے پوچھا، آخر کب تک پیش ہوتا رہوں گا۔

عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع تو کردی لیکن ایک بار پھر 11 دسمبر کو بلا لیا۔

دوہزار چودہ میں اسلام آباد دھرنے کے دوران عمران خان اورطاہرالقادری کے خلاف اسلام آباد میں چارمقدمات قائم ہوئے،انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں سماعت ہوتی رہی، لیکن عمران خان اور طاہرالقادری ایک باربھی پیش نہ ہوئے۔

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بعدانہیں اشتہاری بھی قراردیاگیا۔

 چوبیس نومبرکو کپتان عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نےعبوری ضمانت کرتےہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ۔