عمران خان سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات

sadiqimage

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں حمایت پر انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کردی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عمران خان  سے ملاقات کی۔ ملاقات میں  ایوان بالا میں اصلاحات کے ایجنڈے سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں پارلیمانی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی،ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین سینیٹ کےاصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کریں گے،ملاقات میں  عمران خان  نے کہا کہ   ایوان بالا سے فاٹا بل کی منظوری درست سمت میں  قدم ہے۔

عمرن خان کا کہنا تھا کہ  مستقل حل کیلئے فاٹا کا پختونخوا میں انضمام ناگزیر ہے۔

loading...
loading...