عمران خان ریلو کٹے سیاست دان ہیں، خواجہ آصف

File Photo

File Photo

اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دوہزارتیرہ کا الیکشن جیتا، پھرٹربیونل اورسپریم کورٹ میں کیس جیتا ۔ میں اب بھی بیٹنگ کررہا ہوں ۔ عمران خان ریلو کٹا اورپھٹیچربولرہے ۔

دفاع اورپانی و بجلی کے وفاقی وزیرخواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کو ریلو کٹا اورپھٹیچر باؤلرقراردے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ دوہزار تیرہ کا الیکشن جیتا، پھرٹربیونل اورسپریم کورٹ میں کیس جیتا ۔ آج میرے خلاف پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست بھی فارغ ہوگئی ۔

خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان، میں اب بھی بیٹنگ کررہا ہوں، عمران خان اب ایک ریلوکٹا اورپھٹیچر باؤلرلگتا ہے ۔