عطاء الحق قاسمی کو چیئر مین پی ٹی وی کس نے بنایا؟ چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس ثاقب نثار نے عطاء الحق قاسمی کو چیئر مین پی ٹی وی بنانے سے متعلق کیس میں وزیر اعظم کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فوادپر برہمی کا اظہار کیا۔

عطاء الحق قاسمی کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کے  کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں چیف جسٹس نے وزیر اعظم کے پرسنل سیکریٹری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ عطاء الحق قاسمی کو چیئر مین پی ٹی وی کس نے بنایا؟

سپریم کورٹ نے معاملہ نیب کے سپرد کرتے ہوئے سرکاری خرچ وصول کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

 عدالت نے سرکاری ٹی وی کے گزشتہ چیئرمین کی تعیناتی کی تمام سمری اور منظوری کے عمل کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے جب تک مقدمہ زیرالتوا ہے موجودہ سیکریٹری اطلاعات کو عہدے سے نہیں ہٹایا جائےگا۔ تمام فریقین تحریری جواب جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی کی ٹیکس تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

loading...
loading...