عدالتی فیصلے میں جرم نہیں بتایا گیا،نواز

mariyamimage

لندن :مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں بھی جرم نہیں بتایا گیا، اور سزا کسی کرپشن پر نہیں دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے عدالتی فیصلے کے بعد مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے،۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ آج کے فیصلے میں بھی جرم نہیں بتایا گیا ، میں نے کیا چوری کی، سزا کسی کرپشن پر نہیں  دی گئی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ گمنام شخص کو سینیٹ کا چیئرمین بنادیا گیا، ممبران کی وفاداریاں تبدیل کی گئی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف غداری کے فتوے بھی سنے، اخبارات کو روکا جاتا ہے ، صحافیوں کو مارا پیٹا جاتا ہے۔ اداروں کو مالی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد میں کبھی غدار اور کبھی ہائی جیکر قرار دیا جاتا ہے، سیاسی جدوجہد میں اس طرح کے فیصلے اور سزائیں آتے رہتے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ  کوئی کرپشن ثابت نہ کرسکی۔ یہ سزا ستر سالہ تاریخ موڑنے کے جرم میں دی گئی ہے۔

اس موقعے پر ایک مرتبہ پھر انہوں نے وطن واپس آنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

loading...
loading...