عاصمہ کے مبینہ قاتل کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا: شاہ فرمان

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا-فائل فوٹو

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان کہتے ہیں کوہاٹ کی عاصمہ کے مبینہ قاتل کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا۔

آج نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ آج میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا تمام اصلاحات کے باجود کے پی کے پولیس میں ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جن کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کی عاصمہ کے مبینہ قاتل مجاہد آفریدی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عاصمہ کے گھروالوں نے اگر پولیس کو پہلے ہی دھمکی سے آگاہ کردیا تھا تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

شاہ فرمان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کو سیاست سے پاک کردیا گیا ہے۔ متعدد ایکشن لئے گئے ہیں۔ کئی افسران کو معطل بھی کردیا گیا۔ صوبے میں کرائم ریٹ بھی بڑی حد تک گرگیا ہے۔

loading...
loading...