ضیاء دور میں شریف برادران نے کرپشن کی، عمران خان

imrankhanimage

سوات: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران اداروں کو کمزور کرکے کرپشن کرتا ہے، ضیاء دور میں شریف برادران نے کرپشن کی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ اگر ادارے مضبوط ہوتے تو اب تک ان کرپٹ حکمرانوں نے جیل میں ہوتا تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چھانگا مانگا میں سیاستدان بھیڑ بکریوں کی طرح بکے،ضیاء دور میں شریف برادران نے کرپشن شروع کی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اداروں کو کمزور کیا،سیاست میں کرپشن کے خاتمے کیلئے آیا ہوں۔

پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان برصغیر میں سب سے آگے تھا،الیکشن میں آپ نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے نکالنا ہے۔

اس موقعے پر انہوں نے مریم نوازکے بیان کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ ان کی بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ اور اسہی وقت نواز شریف کے بیٹے لندن میں فلیٹ ہونے کا اعتراف کررہے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ادارے طاقتور لوگوں کو نہیں پکڑتے، آج بنگلادیش بھی پاکستان سے آگے نکل گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے انسانیت پر پیسہ خرچ نہیں ہوتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کرپشن سے متعلق اسپیکر کے پاس گئے لیکن انکی سنوائی نہیں ہوئی اور لیگی وزیرخواجہ آصف کہتا تھا کہ میاں صاحب لوگ پاناما لیکس بھول جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے انکا منہ بند کرنے کیلئے کیسز کیے۔

loading...
loading...