ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو ریجنل الیکشن کمیشن کا نوٹس

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لودھراں:ریجنل الیکشن کمشنر نے عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کر لیا ہے۔

ریجنل الیکشن کمشنر لودھراں نے عمران خان سمیت شاہ محمود قریشی، مراد سعید اور شیخ رشید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیاہے۔

جاری کیے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کل 12 بجے دن ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لودھراں کے سامنے پیش ہوں۔

دوسری جانب این اے 154 لودھراں سے ن لیگی امیدوار اقبال شاہ کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اقبال شاہ کو چار بجے بلایا گیا ہے۔

loading...
loading...