صبراور مشترکہ کاوشیں ہی چیلنجز کا حل ہیں: آرمی چیف

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ  پاکستان کی زمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جواب میں پاکستان بھی دوسروں سے ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا ہے کہ صبراور مشترکہ کاوشیں ہی چیلنجز کا حل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔علاقائی امن وسلامتی کا راستہ افغانستان سے ہے،انفرادی ممالک کے بجائے خطے مشترکہ ترقی کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہاپاکستان کی زمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی  جواب میں پاکستان بھی دوسروں سے ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پاکستان سمیت افغانستان ، امریکا ، اتحادی افواج، قازقستان، کرغزستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان کے آرمی چیفس نے شرکت کی۔

کانفرنس کے اختتام پر اتفاق کیا گیا کہ علاقائی امن اور استحکام کیلئے تعاون جاری رہے گا۔