شیخ رشید اورعمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: راناثناءاللہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ شیخ رشید اور عمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، دونوں خودکشی بھی کرسکتے ہیں۔

راناثناء اللہ کاشیخ رشید اور عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  کوئی شک نہیں یہ دونوں جمہوریت پر حملہ بھی کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  نواز شریف کو پوری دنیا اہل سمجھتی ہے۔انہیں نااہل کرنے اور کروانے والے دونوں ہی شرمندہ ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ عرب کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ  ان کے دورہےکے غلط معنی نکالے جارہے ہیں۔ نوازشریف وہاں امت مسلمہ کے مسائل پر بات کرنے گئے ہیں۔

loading...
loading...