چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتے کو ہوگی

muftiimage

ملک بھر میں عیدالفطر کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عید سولہ جون  بروز ہفتے کو ہوگی ۔ شوال المکرم 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان  نے کی۔

اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں  ہوئے اجلاس میں محکمہ فلکیات کے نمائندے بھی شریک  ہوئے ۔

اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ ملک کے کسی حصے سے عید الفطر کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے اور عید الفطر بروز ہفتے سولہ جون کو ہوگی۔

پہلے ہی  رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے پیشگوئی کی گئی تھی کہ 14 جون کو شوال کا چاند دکھائی دینے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے 16 جون کوعیدالفطر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق،شوال کےچاندکی پیدائش رات 12 بجےکے قریب ہوگئی ہے۔

شام کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

loading...
loading...