شطرنج کے مُہرو! تم جیتے نہیں-تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے:مریم نواز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کی فتح پرمسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹرپر ایک پیغام میں مریم نواز نے  لکھا کہ شطرنج کے مُہرو! تم جیتے نہیں-تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے۔ ذرا عوام کے سامنے تو آؤ۔

ان ہوں نے مزید لکھا کہ بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانے والو، قوم نے تمہارا اصلی چہرہ آج دیکھ لیا۔

مریم نواز نے طنزکرتے ہوئے لکھا کہ زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری،دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔

loading...
loading...