شریف برادران اداروں کیساتھ ملکر کرپشن کرتے ہیں، عمران خان

File Photo

File Photo

لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران اداروں کے ساتھ ملکر کرپشن کرتے ہیں۔

لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے سوال کیا تو پنجاب حکومت نے جواب نہیں دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی شہری نہیں۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مافیا قرار دیا۔

 پی ٹی آئی چیف نے مزید کہا کہ  مافیا اداروں کو کمزور کرتا ہے، ادارے مضبوط ہوں تو مافیا چوری نہیں کرسکتا۔ مافیا ملک پر قبضہ کرکے اداروں کو کمزور کرتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شریف برادران اداروں کے ساتھ ملکر کرپشن کرتے ہیں۔

loading...
loading...