شریفوں سے سیاست چھین کردم لیں گے: آصف زرداری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

گڑھی خدا بخش:پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نواز شریف کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کےموقع پرجلسے سے خطاب میں آصف زرداری نےکہا کہ اب کچھ بھی ہوجائے آپ سے صلح نہیں ہوگی۔پرندہ اپنے جال میں پھنس چکا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اب پیپلزپارٹی میدان میں نکل چکی۔شریفوں سے سیاست چھین کردم لیں گے۔

آصف زرداری نے ن لیگ کو اگلی بار پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی نہ بنانےکاچیلنج دےدیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ پیٹھ میں چھرا گھونپا۔40سال کا حساب دینا ہوگا۔

loading...
loading...