شاہ رخ خان کی کزن پشاور سے الیکشن لڑیں گی

shah

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی پاکستانی چچا زاد بہن نور جہاں خیبر پختونخوا کی خواتین کیلئے مختص سیٹوں پر صوبائی الیکشن میں حصہ لیں گی۔

وائس آف امیریکا کی رپورٹ کے مطابق نور جہاں عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے بانی عبدالولی خان ہیں جو خان عبدالغفار خان  کے بیٹے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کے والد خان عبدالغفار خان کے کٹر پیروکار تھے۔

نورجہاں شاہ رخ  کے سگے چچا کی بیٹی ہیں۔ نورجہاں کے والد غلام محمدگاما،شاہ رخ کے والد میر تاج محمد کے بڑے بھائی تھے۔

رپورٹ کے مطابق نورجہاں تاریخی قصہ خوانی بازار کے قریب شاہ ولی قتال کے علاقے میں رہتی ہیں۔

یہ وہی جگہ ہے جہاں شاہ رخ کے والد اپنے شروع کے دنوں میں رہے تھے۔  ان کے گھر سے متصل گھر میں بولی وڈ لیجنڈ دلیپ کمار پیدا ہوئے تھے اور وہاں سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر راج کپور کے آباواجداد کا گھر موجود ہے۔

نور جہاں اپنے کزن یعنی شاہ رخ خان سے 1997میں ملیں تھیں جب انہوں نے ممبئی کا دورہ کیا تھا۔ بولی وڈ کنگ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اپنے کزن پر فخر ہے۔ انہوں نےاپنے بیٹے کا نام بھی شاہ رخ کے نام پر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے انہیں فخر اور پہچان دی ہے۔

نور جہاں اور ان کے بھائی منصور کے مطابق شاہ رخ اپنے آبائی جگہوں کا دورہ 1978اور 1980میں کر چکے ہیں۔

News World India بشکریہ

loading...
loading...