شاہد آفریدی کا چیف جسٹس کیلئے تعریفی ٹوئٹ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی مداحی میں  ٹوئٹر پر آگئے۔

بدھ کو ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کو ان کے زبردست اور قابلِ ستائش کام پرمبارکباد دیناچاہتا ہوں۔ ان کے اچانک دورے قوم کی زبردست خدمت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہے  کہ تھوڑا وقت ماتحت عدالتوں کے دوروں کیلئے بھی نکالیں تاکہ وہاں موجود کالی بھیڑوں کا مسئلہ بھی حل ہوسکے۔

واضح رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ آج کل سرکاری اسپتالوں اور دیگر اداروں کے دورے کر رہے ہیں تاکہ لوگوں  کے مسائل اور انہیں دی جانے والی سہولیات کو دیکھ سکیں۔

loading...
loading...