شادی کرنا چاہتاہوں کوئی بینک نہیں لوٹا: عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

چیئرمین تحریک انصاف  کہتے ہیں شادی کرنا چاہتاہوں کوئی بینک نہیں لوٹا، منی لانڈرنگ نہیں کی۔

عمران خان نے اپنی تیسری شادی کے چرچوں پرخاموشی توڑتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں پوچھا ہے کہ کیا ریاستی راز بھارت پر افشاں کردیئے؟ شادی کرنا چاہتا ہوں کیا یہ کوئی جرم ہے؟

چیئرمین تحریک انصاف کہا کہ اپنے بچوں اوربشریٰ بیگم کےخاندان کی فکرہے۔

شادی کی خبر پر  برہم عمران خان نے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمدرد دعا کریں ۔وہ خوشی نصیب ہو جس سے کئی سال سے محروم ہوں۔

عمران خان  نے کہا کہ کبھی شریف خاندان کی ذاتی زندگی پربات کرنےتک نہیں کرسکتا۔میرے خلاف نوازشریف کی گھٹیامیڈیا مہم سےمجھےفرق نہیں پڑتا کیونکہ عزت اورذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

loading...
loading...