سیکیورٹی افسران پر تشدد کرنیوالے 5چینی انجینئر ملک بدر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزارتِ داخلہ نے سیکیورٹی افسران پر تشدد کرنے والے پانچ چینی انجینئرز کو ملک بدر کردیا۔

ملک بدر کئے جانے والوں میں کنٹری پروجیکٹ منیجر، ایڈمن آفیسر، میٹریل انجینئر، فنانس آفیسراور فیلڈ انجنیئر شامل ہیں۔

چینی انجینئرز کی فیصل آباد ملتان موٹروے نورپور سائیٹ پر کام کے دوران سیکیورٹی افسران سے تلخ کلامی ہاتھا پائی پر پر ختم ہوئی تھی۔

انجینئرز نے سیکیورٹی افسران پر تشدد کیا اور جوتوں سمیت پاکستانی پرچم والی گاڑی پر چڑھ گئے تھے۔

loading...
loading...