سینیٹ الیکشن: ن لیگ 15، پی پی 12 اور آزاد امیدوار 10 نشستوں پر کامیاب

File Photo

File Photo

 

اسلام آباد:سینیٹ الیکشن کی باون نشستوں کے  حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں۔ حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن پندرہ نشستوں کے ساتھ غالب رہی جبکہ پی پی نے بارہ ، پاکستان تحریک انصاف  نے چھ نشستیں ، آزادامیدواروں نے دس نشستیں حاصل کی۔ جمعیت علمائے اسلام ف ، نیشنل پارٹی ، پشتخوا میپ  دو دو نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی۔متحدہ قومی موومنٹ ، فنکشنل لیگ، جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کرسکی۔

 پنجاب کی بارہ نشستوں میں سے گیارہ پر ن لیگ نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

سندھ کی بارہ نشستوں پر سے دس پر پاکستان پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک ایک پر متحدہ قومی موومنٹ اور فنکشنل لیگ نے کامیابی حاصل کی۔بلوچستان میں سینیٹ الیکشن میں آزاد امیدوار غالب رہے اور وہاں سے انہوں نے چھ نشستیں حاصل کیں جبکہ پشتونخوا میپ ،نیشنل پارٹی دو دو نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی۔

 

پنجاب

پنجاب  میں   جنرل نشستوں پر ن لیگ کے حمایت یافتہ، شاہین خالد بٹ، ہارون اختر، آصف کرمانی، رانا مقبول، مصدق ملک اور زبیر گل  کامیاب ہوئے ہیں۔  جبکہ خواتین نشستوں پر  ن لیگ کی حمایت یافتہ سعدیہ عباسی، نزہت صادق کامیاب قرار پائی ہیں۔ ٹیکنو کریٹ نشستوں پر ن لیگ کے حمایت یافتہ نصیر بھٹہ اور اسحاق ڈار، جبکہ اقلیتی نشست پر ن لیگ کے حمات یافتہ کامران مائیکل نے بھی میدان مار لیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ دونوں امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔ ٹیکنو کریٹ نشست پر مشاہد حسین اور جنرل نشست پر  اس د جونیجو نے کامیابی حاصل کی۔

بلوچستان

بلوچستان میں سینیٹ الیکشن میں آزاد امیدواروں کو غلبہ حاصل رہا۔ ٹیکنو کریٹ نشستوں پر آزاد امیدوار نصیب اللہ بازئی  اور نیشنل پارٹی کے  طاہر بلوچ کامیاب قرار پائے ہیں۔

جنرل نشستوں پر آزاد امیدوار احمد خان، ساجد سنجرانی،انوار الحق کاکڑ، کہدہ بابر، نیشنل پارٹی کے محمد اکرم، پشتونخوا میپ کے سردار شفیق ترین جے یو آئی ف کے مولوی فیض محمد  نے میدان مارا۔  بلوچستان کی خواتین نشستوں پر پشتونخوا میپ کی عابدہ عمر  اور آزاد امیدوار ثناء جمالی کامیاب  قرار پائی ہیں۔

 

خیبر پختونخوا

 خیبر پختونخواہ میں ٹیکنو کریٹ نشستوں پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور ن لیگ کے حمایت یافتہ دلاور خان نے کامیابی حاصل کی۔ جنرل نشستوں پر جے یو آئی ف کے طلحہ محمود، پی ٹی آئی کے فیصل جاوید،  ن لیگ کے حمایت یافتہ صابر شاہ کامیاب ہوئے ہیں ، جبکہ خواتین نشستوں پر  تحریک انصاف کی مہر تاج روغانی اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب قرار پائی ہیں۔

سندھ

سندھ میں پیپلز پارٹی نے فتح کا جھنڈا گاڑا انہوں نے  دس نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا ہے۔ ٹیکنو کریٹ نشستوں پر پیپلز پارٹی کے سکندر میندھرو اور رخسانی زبیری نے کامیابی حاصل کی جبکہ جنرل نشستوں پر  پیپلز پارٹی کے مولا بخش چانڈیو، رضا ربانی، محمد علی شاہ جاموٹ، مرتضیٰ وہاب، مظفر حسین شاہ، ایاز مہر اور امام الدین شوقین کامیاب ہوئے۔  سندھ کی خواتین نشست پر پیپلز پارٹی کی  قرۃالعین  جبکہ اقلیتی نشست پر انوار لال دین کامیاب ہو گئے۔

loading...
loading...