سیاسی اور عسکری قیادت کی کوئٹہ دہشتگرد حملے کی مذمت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشتگرد حملے کی سخت الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئےاس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

سیاسی و عسکری قیادت نے کوئٹہ دھماکے کی بھرپور مذمت کی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف قوم متحد اور عفریت کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔

صدر ممنون حسین نے بھی سخت الفاظ میں واقعے کی مذمت کی۔

آرمی چیف نے بھی کوئٹہ دھماکے کی بھرپور مذمت کی کہا دہشتگردوں نے مسیحی بھائیوں کو نشانہ بناکر مذہبی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کی۔

آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کو قابل قدر قرار دیا۔

عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ حکومت چرچوں اور کرسمس تقریبات کی حفاظت یقینی بنائے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب،پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو،اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سمیت دیگرقائدین نے بھی دہشتگردی میں مسیحی برادری کو نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

loading...
loading...