سپریم کورٹ کے حکم پر6سالہ بچی مبشرہ کی قبر کشائی، نمونےفرانزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ کےحکم پرجڑانوالہ میں درندگی کانشانہ بننےوالی چھ سالہ مبشرہ کی قبرکشائی کی گئی۔ تحقیقاتی ٹیموں نےنمونےفرانزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مبشرہ کی قبر کشائی کی گئی۔میڈیکل ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے،رپورٹ کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

مبشرہ کے والدین نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے پوسٹمارٹم رپورٹ تبدیل کی۔

لواحقین چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد انصاف کیلئے مطمئن ہیں۔

 چھ سالہ مبشرہ کو11روزقبل مبینہ زیادتی کےبعدقتل کیا گیا۔

چیف جسٹس اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا مگر ملزمان کو تاحال قانون کی گرفت میں نہ لایا جاسکا۔

loading...
loading...