سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان اوریجن کارڈ کی فیس کم کر دی گئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان اوریجن کارڈ کی فیس کم کر دی گئی۔

ترجمان وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان اوریجن کارڈ کی قیمت میں کمی کی منظوری دےدی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کابینہ اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اوریجن کارڈ میں جتنی کمی کرسکتے تھے اتنی کردی ہے۔

کابینہ نے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے انسانی سمگلنگ کے بچاؤ سے متعلق آرڈیننس 2018 کی بھی منظوری دے دی ہے۔

 کابینہ نے ڈائریکٹر جنرل پورٹ قاسم اتھارٹی کو ادارے کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری  دی ہے۔

اجلاس میں  ملک کی بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کیلئے آئندہ مالی سال کا امدادی پیکج بھی منظور کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق2017 کی سالانہ آڈٹ فنانشل رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں چین اور پاکستان کے درمیان سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ کی چھوٹ میں توسیع کی منظوری کر دی گئی ہے۔

کابینہ نے پاکستان اور فلپائن کے درمیان ذراعت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل بنک آف بیلجیئم کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

loading...
loading...