سپریم کورٹ: کیا شیخ رشید الیکشن لڑسکیں گے؟ فیصلہ کل آئیگا

rasheedimage

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اہلیت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور حلقہ این اے 55 راولپنڈی سے شیخ رشید کے مخالف امیدوار شكیل اعوان نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الزام لگایا تھا کہ شیخ رشید نے دوہزار تیرا کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے تھے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس درخواست پر فیصلہ بیس مارچ کو محفوظ کر لیا تھا۔ جو بدھ کو سنایا جائے گا۔

loading...
loading...