سپریم کورٹ: ڈاکٹر عافیہ سے متعلق رپورٹ طلب

afiaimage

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈاکٹرعافیہ سے متعلق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دروان عافیہ صدیقی کی بہن نے بتایا کہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے کچھ روز قبل عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ تین دن میں بتائے ڈاکٹر عافیہ زندہ بھی ہیں یا نہیں؟ افواہ ہے کہ عافیہ صدیقی کی وفات ہوگئی ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سفارتخانے سے رپورٹ آنے دیں عدالت اس سے زیادہ کیا کرسکتی ہے؟

loading...
loading...