سپریم کورٹ نے قومی بینکوں کو ملازمین کی پنشن 8ہزار روپے ماہانہ کرنے کی ہدایت کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کمرشل ہونے والے سابقہ قومی بینکوں کو ملازمین کی کم از کم پنشن8000روپے ماہانہ کرنےکی ہدایت کردی۔

بینک ملازمین کی  پنشن کیس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ خیر کے کام اور خیرات سے جیبیں خالی نہیں ہوتیں۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ  بینک  کم ازکم پنشن8000روپے کریں اور اس میں پانچ فیصد سالانہ اضافہ ہونا چاہیئے۔