سپریم کورٹ نے عمران خان کے گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ  طلب کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے عمران خان سے گھرکی تعمیرکا اجازت نامہ طلب کر لیا۔

 چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بنی گالہ غیرقانونی تعمیرکیس کی سماعت کے دوران پوچھاسنگل شخص بنی گالہ میں رہتا ہے کیا عمران خان اب بھی سنگل ہے۔ جس پر کمرہ عدالت میں قہقہ لگ گیا۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا عمران خان نے گھرکی تعمیرکی اجازت متعلقہ ادارے سے لی اور زمین کی چاردیواری بنا لی ہے۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ بنی گالہ تعمیرات اگرقانون کے دائرے میں ہیں توٹھیک ورنہ گرادیں۔

عدالت نے عمران خان کے گھرکے نقشے طلب کرتے ہوئے سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی ۔

loading...
loading...