سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: چیف جسٹس پاکستان اورشہباز شریف کے درمیان دلچسپ مکالمہ

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری-فائل فوٹو

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری-فائل فوٹو

لاہور:سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہاوزیراعلیٰ سندھ کی طرح عدالت آکر آپ نے اچھی روایت قائم کی۔میاں صاحب!لگتا ہے آپ کی پارٹی الیکشن جیت گئی تو وزیراعظم آپ ہوں گے۔

شہباز شریف نے جواب دیا آپ کیوں میری نوکری کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نہیں آپ کی پارٹی میں سے کوئی آپ کے پیچھے نہ پڑ جائے۔

چیف جسٹس نے رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم دیا اور وزیر اعلی سے پوچھامیاں صاحب!کیا میں ٹھیک کر رہا ہوں۔

جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیاجناب!آپ درست کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کیا تو شہباز شریف نے چیف جسٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے کچھ عرض کی تو حکم عدولی ہو گی۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں پتا ہے آپ عدالت کی عزت کرتے ہیں، آپ تو صف اول میں لڑنے والے کھلاڑی ہیں۔

loading...
loading...