سوات دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:سوات خود کش حملے میں شہید فوجیوں کی اجتماعی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 11 شہداء کی نمازہ جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔

آرمی چیف نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کرکے شہیدوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

آرمی چیف نے  سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا اور سوات دھماکے میں زخمی  ہونے والے فوجی جوانوں کی عیادت کی۔

سوات میں آرمی یونٹ پر خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں درج کرلیا گیا اور خودکش حملہ آور کا سر اور دیگر اعضاء کو ڈی این اے ٹیسٹ اور شناخت کیلئے فرانزک لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے۔

loading...
loading...