سندھ پبلک سروس کمیشن میں امیدواروں کی عمر کی حد میں 2سال کا اضافہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ-فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ-فائل فوٹو

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے  مشترکہ مسابقتی امتحانات 2018 میں شرکت کیلئے امیدواروں کی عمر کی حد میں 2سال کا اضافہ کر کے 32 سال کر دی ہے۔

شیڈیول کاسٹ امیدواروں کی عمر کی حد 33 سال جبکہ سرکاری ملازمت کرنے والے  امیدواروں کیلئے عمر کی حد 35 سے 37 سال ہوگی۔

سندھ حکومت نے اس حوالے سے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمرکی حدمیں اضافے سے ہزاروں نوجوان مستفید ہوں گے۔سندھ میں بنیادی آبادیاتی تبدیلی آچکی ہےجس کی وجہ سے عمر کی حد میں اضافہ ضروری ہوگیا ہے۔ نوجوانوں کی تعداد بڑھ چکی ہے۔طلباء کی بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے عمر کی حد میں اضافہ کرنے سےزیادہ پڑھے لکھے نوجوان مذکورہ امتحان میں شرکت کرسکیں گے۔

انہوں نےکہا کہ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنےوالے نوجوان جوعموماٌ مستقل تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے وہ بھی مستفید ہوں گے۔

loading...
loading...