سندھ اسمبلی میں اراکینِ اسمبلی کے درمیان جھڑپ

سندھ اسمبلی- فائل فوٹو

سندھ اسمبلی- فائل فوٹو

کراچی:سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے منحرف اراکین اور متحدہ کے رکن کی جھڑپ سے ایوان آج بھی مچھلی بازاربنارہا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی ایم کیوایم اورپی ایس پی ارکان لڑتے رہے۔

متحدہ کے محفوظ یارخان نے ایم کیوایم کےمنحرف ارکان پراجنبی لوگ کا طعنہ دیا،جس پرپاک سرزمین پارٹی کے اراکین پھٹ پڑے،ڈپٹی اسپیکر کی ڈانٹ بھی کام نہیں آئی۔

سینئروزیرنثارکھوڑو نے ایوان میں جامعات وادارے کا ترمیمی بل پیش کیا۔جس کی اپوزیشن نے شدید مخالفت کی۔

اپوزیشن نے واضح کیا کہ اگربل منظورکرایا گیا تو وہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔

اپوزیشن نے احتجاجا اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا۔

اپوزیشن اراکین کے بائیکاٹ پر بل پر بحث کو جاری رکھتے ہوئے اجلاس کل  صبح دس بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

loading...
loading...