سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ

saudi-arab

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکرفیملی  کے ہر فرد پر ٹیکس100سے بڑھا کر200 ریال ماہانہ کردیا گیا۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی فیملیز کی پریشانی بڑھ گئی جس کی وجہ ٹیکسوں میں دگنا اضافہ ہے۔

گذشتہ برس ورکرز کی فیملی کے ہر فرد پر ماہانہ  100 ریال ٹیکس عائد کیا گیا تھا ۔جسے آئندہ ماہ جولائی میں200 ریال تک کر دیا جائے گا۔

سعودی حکومت کے اس اقدام سے   تقریبا30 ہزار خاندان واپس پاکستان منتقل ہوسکتے ہیں۔

گذشتہ مالی سال سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے پانچ ارب پچاس کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے تھےجس میں اب نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔

loading...
loading...