سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان کی دوڑ میں شامل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: ثنا اللہ زہری کے استعفے کے بعد بلوچستان کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا چار نام سامنے آگئے ہیں جن پر مشاورت جاری ہے۔

ثنا اللہ زہری کےاستعفیٰ دینے کے بعد ناراض اراکین نے تحریک عدم اعتماد بھی واپس لے لی ۔کابینہ بھی تحلیل ہوگئی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

بلوچستان میں دوبارہ حکومت بنانے کیلئے نئے قائد ایوان کی تلاش جاری ہے۔

اگلے  وزیراعلیٰ کیلئے  چار نام امیدواروں سامنے آگئے ہیں۔

جن میں ن لیگ کے سرفراز بگٹی، چنگیزمری اور صالح بھوتانی کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے۔

جبکہ آزاد رکن اسمبلی طارق مگسی بھی وزیراعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

loading...
loading...