سرجانی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی میں کے ڈی اے ٹیم نے سرجانی ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے موبائل مارکیٹ مسمار کردی۔

سرجانی ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل نے کارروائی کی۔

ہیوی مشنری نے جب غیر قانونی موبائل مارکیٹ توڑنا شروع کی تو مشتعل افراد نے نہ صرف پتھراؤ بلکہ فائرنگ بھی کردی۔

حالات کشیدہ ہونے پرپولیس اوررینجرز کی بھاری نفری پہنچی ۔

آپریشن کے دوران پانچ افراد زخمی ہوئے،جبکہ موبائل مارکیٹ کو مسمار کردیا گیا۔

loading...
loading...