سترہ سال میں امریکا افغان مسئلہ حل نہ کرسکا، طاہر القادری

File Photo

File Photo

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سترہ سال میں امریکا افغانستان کا مسئلہ حل نہ کرسکا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ  پاکستان کو بطور ریاست کمزور کرنے سے فائدہ کس کو ہوگا۔

انہوں نے سوال بھی اٹھایا کہ دیگر ممالک نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کتنا حصہ لیا ہے، پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف  بھی نہ ہو۔

طاہر القادری نے مزید کہا  کہ پاکستانی کی قربانیوں کا اعتراف بھی نہ کرنا ناانصافی ہے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے،پاکستان کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے امریکا کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی جاری ہے اور اب امریکا نے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بھی معطل کردیا ہے۔