زینب کیس میں ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں،ترجمان پنجاب حکومت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

قصور:پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زینب کیس کی تحقیقات کے دوران ملنے والے سراغ کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ ہم ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں اور وہ جلد کیفر کردار تک پہنچے گا۔

قصور میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا کہ زینب کا قاتل سیریل کلر لگتا ہے،کوئی ایک شخص ہے جو تسلسل کے ساتھ بچوں کو اغواء کرنے کے بعد قتل کررہا ہے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،ملزم کا پہلا سراغ نکال لیاگیا ہے،6بچیوں میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے ملا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں جلد اُسے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا گیاہے، جلد ہی اہم اعلان کریں گے۔

رانا مشہود نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ املاک کو نقصان نہ پہنچائیں قصور واقعات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

loading...
loading...