زُولوجی کےپروفیسرکومیڈیکل یونیورسٹی کاوی سی کیسےلگادیا گیا؟چیف جسٹس

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے تقرر پر سرچ کمیٹی کے ارکان کو طلب کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے تقرری پر حیرت کا اظہار کیا کہ زُولوجی کےپروفیسرکومیڈیکل یونیورسٹی کاوی سی کیسےلگادیا گیا۔

جسٹس اعجازالحسن نے سوال کیا کہ میڈیکل کالج کو کیا جانوروں کا ہسپتال بنانے لگے ہیں؟

 چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل مسعود کو دو کشتیوں میں پاؤں نہیں رکھنے دیں گے۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر تنویر پی ایچ ڈی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ڈاکٹر تو نہیں ہیں، جنہوں نے تعیناتی کا حکم دیا انہیں بلائیں۔

loading...
loading...