ریڑھ کی ہڈی کا پانی نکالنے والا گروہ گرفتار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حافظ آباد:حافظ آباد پولیس نے غریب لڑکیوں کو جہیز فنڈ کا جھانسہ دے کر ریڑھ کی ہڈی کا پانی نکالنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار گروہ حافظ آباد کی لڑکیوں کو وزیر اعظم جہیز فنڈ کا لالچ دے کر ان کا بون میرو نکال لیتا تھا۔

اس گھناؤنے کام کا مرکزی ملزم ندیم اس کا ساتھی اسلم اور بیوی گرفتار ہے۔

ندیم نے 15 خواتین کا بون میرو نکالنے کا اعتراف کیاساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ بون میرو ڈی ایچ کیو اسپتال کے گردہ وارڈ ملازم ساجد کو بیچا۔

بون میروکے ساتھ پیریفرل بلڈسٹیم سیل بھی حاصل کئے جاتےتھے۔

یہ پی بی ایس ٹرانسپلانٹیشن کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔

پنجاب حکومت نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم سنا دیا۔

loading...
loading...