رینجرزسے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی کی ایجنڈے میں دوبارہ شامل

12

کراچی:رینجرزسے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی کی ایجنڈے میں دوبارہ شامل کرلی گئی،چوہدری نثارکی سندھ حکومت پرتنقید کا بھرپورجواب دینے کے لیے پیپلزپارٹی ارکان نے صف بندی کرلی ہے۔

رینجرکے قیام اوراختیارات کے معاملے پروفاق اورسندھ حکومت میں ٹھن گئی ہے،پیپلزپارٹی نے رینجرسے متعلق قرارداد ایک بارپھرسندھ اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کرلی ہے۔قرارداد کل سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کا عندیہ تودیا گیا ہے، تاہم پیپلزپارٹی نے حکومت سندھ پرچوہدری نثارکی تنقید کا ایوان میں بھرپورجواب دینے کے لیے صف بندی کرلی ہے۔

جمعہ کوسندھ اسمبلی اجلاس میں رینجرقرارداد پیش نہ ہونے اورایجنڈا اگلے روزتک موٴخرکرنے کی رولنگ نہ دیے جانے پرشکوک وشبہات پیدا ہوئے،جس کے بعد آئینی ماہرین کا خیال تھا کہ قرارداد کودوبارہ ایجنڈے میں شامل کرنا ضروری ہے۔

سندھ اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ رینجرکے معاملے پرسیزفائرپالیسی پرعمل پیرا ہے،جبکہ تحریک انصاف، فنکشنل لیگ رینجرکوفوری اختیارات دینے کی حمایت کررہی ہیں۔