ریحام خان کی لیگی رہنماوں سے ملاقات کی تردید

rehamimage

پی ٹی آئی چیف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کسی بھی لیگی رہنما سے ملاقات کی تردید کی ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب جلد منظر عام پر آنیوالی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بھی بات چیت کی ہے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ حنیب عباسی سمیت کسی ن لیگی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ریحام کا کہنا تھا کہ میں تو ووٹ ڈالنے نہیں جارہی اور نہ ہی وزیراعظم بننے جارہی ہوں۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ  میرا بیٹا نوکری کرتا ہے، میں مشکلات سے گھبرانے والوں میں سے نہیں ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتاب  سیاسی لیڈر کی نہیں میری کہانی ہے، کتاب کے کور اور بیک پر عمران خان کا زکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کتاب اس لئے لکھی کہ لوگ جانیں میں کون ہوں، میں نے قلیل عرصے میں بہت سے زندگیاں جی ہیں۔

loading...
loading...